Aaj Logo

شائع 10 جون 2023 09:14am

جناح ہاؤس حملہ، ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

لاہور میں نو مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہوئی ہے۔

عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن اورلاہور کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ عاشق خان کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پہلے سے طے منصوبے کے تحت کارروائی کی گئی، حملہ کرنے کی ہدایت ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث عاشق خان نے کہا کہ پاک فوج کےخلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی، ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک شرپسند کی شناخت ارزم جنید کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔

ارزم جنید کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق حملہ کرنا تھا، یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجازچوہدری نے حملے کیلئے اکسایا، حملوں میں پاک فوج نے ہمیں ذرا نقصان نہیں پہنچایا۔

Read Comments