Aaj Logo

شائع 10 جون 2023 11:14pm

ایشیا کپ: پی سی بی کے ہائیبرڈ ماڈل پر بھارتی کرکٹ بورڈ آمادہ

ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائیبرڈ ماڈل پر عملدرآمد کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

کئی ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے معاملے پر پیشرفت ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ پاکستان کے بغیر کھیلے جانے کا امکان

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کے ہائیبرڈ ماڈل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آمادہ ہوگیا۔

پی سی بی کے مجوزہ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 5 میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دیگر میچز نیوٹرل ویونیو پر کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کا ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ

ذرائع کے مطابق نیوٹرل ویونیو کے لیے سری لنکا یا یو اے ای کا نام زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم پی سی بی ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اس کی کوششوں پر اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے میچز پاکستان کے علاوہ کس ملک میں ہوں گے

پاکستان نے ایشیاکپ کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کروانے کا آپشن پیش کیا تھا جس کو مسترد کردیا گیا۔

دوسری جانب اگر ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈ کاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: اے سی سی بھی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامند

Read Comments