Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جون 2023 10:17am

ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو انتخابی دھاندلی قرار دے دیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

جارجیا میں کنونشن سے خطاب میں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر عائد کی گئی فرد جرم کو صدارتی الیکشن میں مداخلت کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کرنے جا رہے ہیں، کبھی ہار نہیں مانوں گا نہ مشن چھوڑوں گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحساس سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کے کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر کرمنل چارجز عائد کیے جانے کا یہ دوسرا موقع تھا۔ اس سے قبل نیویارک کی ریاستی عدالت میں ٹرمپ پر 2016 میں خفیہ رقوم کی ادائیگیوں سے متعلق جھوٹے کاروباری ریکارڈ سے متعلق فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی صدر اور ان کی ٹیم پر الزام لگایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے، مجھ پر بے بنیاد فرد جرم امریکا کی تاریخ میں طاقت کی سب سے خوفناک زیادتیوں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حساس دستاویزات صدارتی ایکٹ کے تحت آنی چاہیے تھی، میری شہرت کو داغ لگانے والوں نے میرے پول نمبروں کو آگے بڑھایا ہے۔

Read Comments