کراچی: ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

آگ لگنے کی وجہ سے متعلقہ گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن لیا گیا، کے الیکٹرک
اپ ڈیٹ 11 جون 2023 01:34pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے ڈیفنس 6 سے منسلک گرڈ اسٹیشن متاثر ہوا، متعلقہ گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے، مرمتی کام کی تکمیل 3 تا 4 گھنٹے میں متوقع ہے۔

کے الیکٹرک نے مرمتی کام کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن کو بند کیا جس سے ڈیفنس کے کچھ علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

Read Comments