موبائل سم ایکٹیویشن پر عائد سیلز ٹیکس پر سپریم کورٹ کی سماعت نہ ہوسکی

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔
اپ ڈیٹ 12 جون 2023 01:06pm

موبائل سم ایکٹیویٹ کرنے پر عائد سیلز ٹیکس سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر سماعت نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو آج سماعت کرنا تھی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کیے ہوئے تھے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹیکس کے خلاف فیصلے پر اپیل کر رکھی ہے۔

Read Comments