Aaj Logo

شائع 12 جون 2023 12:09pm

کندھ کوٹ: کٹے سے بھرا ٹرالر رکشہ کے اوپر الٹ گیا، 6 افراد جاں

کندھ کوٹ میں اناج منڈی روڈ پر کٹے سے بھرا ٹرالر رکشہ کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 13 مسافر ملبے تلے آگئے۔

اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حاادثے کے دو گھنٹے تک سینکڑوں شہری اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹانے میں مصروف رہے جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیاں میں شامل رہیں۔

حاادثے میں خاتوں اور تین بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر 8 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عبداللہ، بشیراں، عرفان اور رشیدا شامل ہیں۔

Read Comments