Aaj Logo

شائع 12 جون 2023 01:15pm

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کے بجٹ پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف کو بتایا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کی طرز پر ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب اجلاس میں شریک ہوئے۔ پنجاب کے 4 ماہ کے لیے بجٹ تجاویز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی تیار کردہ تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا اور بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران بریفنگ وزیراعطم کو بتایا گیا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کی طرز پر کیا جائے گا، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اگلے ہفتے پنجاب کا چار ماہ کا بجٹ پیش کریں گے۔

Read Comments