Aaj Logo

شائع 12 جون 2023 02:03pm

عیدالاضحیٰ 28 جون کو ہوگی یا نہیں؟

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ذو الحج 1444 ہجری کے چاند کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے، وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذوالقعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذوالقعد کو ہوگا۔

پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔

اس طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز نے کہا کہ اسلامی دنیا کے متعدد ملکوں میں ماہ ذوالحج کے چاند دیکھنے کی کوشش اتوار 18 جون کو کی جائے گی۔

18 جون کو اسلامی دنیا کے وسط اور مغرب میں دوربین کے ذریعہ چاند کا دیکھنا مشکل سے ہی ممکن ہے۔

اسلامی دنیا کے مشرقی ممالک میں 18 جون بروز اتوار کو ہلال کا نظر آنا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے۔ اس لیے توقع کی جا سکتی ہے کہ ان ممالک میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی۔

یہ نقشہ بتاتا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو دنیا کے تمام خطوں سے ہلال کس حد تک دیکھا جا سکتا ہے اور کس حد تک نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

سرخ رنگ کے علاقوں میں چاند کو دیکھنا ناممکن ہے۔

بے رنگ یا سفید رنگ والے علاقوں میں ہلال کو نہ تو دوربین سے دیکھنا ممکن ہے اور نہ ہی کھلی آنکھ سے دیکھا جسکے گا۔

نیلے رنگ والے علاقوں میں ہلال دیکھنا صرف دوربین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

گلابی رنگ میں واقع علاقوں سے دوربین کے ذریعے ہلال کو دیکھنا ممکن ہے اور فضا کی مکمل صفائی اور تجربہ کار مبصر ہونے کی صورت میں چاند کو کھلی آنکھوں سے بھی دیکھنا ممکن ہے۔

سبز رنگ والے علاقوں میں چاند کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

Read Comments