سمندری طوفان کے اثرات، کراچی میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی

ابراہیم حیدری، گورو مندر، گاڑڈن سمیت صدر اور اس کے اطراف میں رم جھم جاری
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 03:02pm

سمندری طوفان پبر جوائے کے اثرات سے شہر قائد میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی بھی شروع ہوگئی ہے۔

گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ابراہیم حیدری، گاڑڈن، شارع فیصل سمیت صدر اور اس کے اطراف میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

اس سے قبل ائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں 6 گھنٹے کے اسپیل میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کے باعث کراچی میں تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے، سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے۔

Read Comments