Aaj Logo

شائع 14 جون 2023 02:33pm

ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے وزیراعظم شہباز شریف سے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف کو کے الیکٹرک کے خلاف خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن دیکھتی ہے۔

اپنے خط میں خالد مبقول نے لکھا کہ عوام کمپنی کے بھاری بلز، لوڈشیدڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں، کے الیکٹرک کا لائسنس اگلے ماہ ختم ہو رہا ہے، لہٰذا کمپنی کے لائسنس کی تجدید نہ کی جائے۔

خالد مقبول صدیقی آج اسلام آباد میں شہباز شریف سے اہم ملاقات بھی کریں گے جس میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید اور بجٹ سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک آئندہ مزید 20 سال کے لئے کراچی والوں کو بجلی فراہم کرنے کی خواہش مند ہے جس کے کمپنی نے سال 2043 تک لائسنس تجدید کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے۔

Read Comments