Aaj Logo

شائع 14 جون 2023 06:22pm

لاہور، گندم کی قیمت میں 100 روپے من اضافہ

لاہو میں گندم کی قیمت میں 100 روپے من اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی 40 کلوگرام قیمت 4400 روپے ہوگئی ہے جبکہ فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اصافہ کر دیا۔

شہر میں 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 2400 روپے ہے، پرچون میں تھیلا 2450 سے2500 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے۔

Read Comments