حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان

تنخواہ کس تاریخ کو دی جائے گی؟
شائع 15 جون 2023 02:15pm

حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری فنانس کوکہا ہے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عید الاضحیٰ سے پہلے تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔

Read Comments