پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کے لئے ہے، میتھیو ملر
شائع 16 جون 2023 09:30am

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

میڈیا بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ تمام حکومتیں صحافیوں اور میڈیا کے کردار کا احترام کریں، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا اہم کردار ہے، لہٰذا صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے۔

ترجمان امریکی خارجہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کے لئے ہے، پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں، پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔

Read Comments