پاکستانی نژاد برطانوی سفارتکار کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ

برطانوی بادشاہ چارلس کی سالگرہ پر فوزیہ یونس کو ایم بی ای میڈل دیا جائے گا
شائع 17 جون 2023 10:54am

برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد سفارت کار کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی وزارت خارجہ میں شاندار خدمات پر فوزیہ یونس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے، شاہ چارلس کی سالگرہ پر سفارت کار کو ایم بی ای میڈل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فوزیہ یونس اس وقت ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل ہیں، وہ اسلام آبادمیں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

Read Comments