Aaj Logo

شائع 17 جون 2023 02:56pm

نئے چیئرمین بی سی بی کی نامزدگی پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے نئے سربراہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان تاحال برف نہیں پگھل نہ سکی۔

ذراٸع کے مطابق وفاقی وزیر احسان مزاری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پی سی بی گورننگ بورڈ کی نامزدگی کو حتمی شکل دی جاے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ذکا اشرف کو چٸیرمین پی سی بی کے لئے نامزد کر رکھا ہے جب کہ مسلم لیگ ن نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا مستقل چیٸرمین بنانے کی خواہاں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا اور نجم سیٹھی آصف زرداری کو اس معاملے پر اب تک قاٸل نہ کر سکے جس کے باعث وفاقی حکومت کو موجودہ حالات کے باعث نجم سیٹھی کے معاملے پر بیک فٹ جانا پڑا ہے۔

نجم سیٹھی کی وزیراعظم سے دو ملاقاتیں بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت 21 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیٸرمین پی سی بی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب چیٸرمین پی سی بی نہ بننے پر نجم سیٹھی کو نگراں سیٹ اپ میں عہدہ دیٸے جانے کا بھی امکان ہے۔

Read Comments