Aaj Logo

شائع 18 جون 2023 01:52pm

مصنوعی ذہانت کا کمال، خلائی جہاز سے لے کر جیٹ سوٹ تک کئی ایپل مصنوعات وجود میں آگئیں

کاروباری دنیا کیلئے مارکیٹ میں جعلی مصنوعات سے زیادہ خوفناک کیا ہوسکتا ہے؟ ان جعلی مصنوعات کو بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال۔

اب تک مصنوعی ذہانت کا استعمال جعلی ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر اور متن لکھنے کیلئے کیا جاتا تھا۔

لیکن اب لگژری اشیاء بنانے کے لیے اسی طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہوچکا ہے۔

آپ نے بس ہدایات لکھنی ہیں اور اے آئی آپ کی ہدایات کے مطابق رزلٹ فراہم کردے گی۔

اور ایسا ہی کچھ دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی مصنوعات کے ساتھ کیا گیا۔

اے آئی سافٹ وئیر ”مڈجرنی“ کو کچھ ہدایات دی گئیں، جس کے مطابق اس نے ایپل کی کچھ ایسی مصنوعات تیار کرکے بتائیں جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

مڈ جرنی نے ایپل کے سی ای او ٹم کُک کو ان مصنوعات کی پریزینٹشین دیتے ہوئے دکھایا۔

اے آئی کی تخلیق کی گئی ان مصنوعات میں ایپل کی جینز، ٹیلی پورٹر، خلائی مخلوق کا جہاز، روبوٹ، ٹوائلٹ، ایپل موسمی اور جیٹ پیک شامل تھی۔

اے آئی نے ان مصنوعات کی قیمت بھی بتائی۔

Read Comments