بلوچستان: فلاحی تنظیموں کے وفد کا نئے فلاحی منصوبوں، بالخصوص اسکولوں کی تعمیر کا اعلان

وفد نے ایف سی ہیڈ کوارٹرزبلوچستان کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا
شائع 18 جون 2023 04:38pm

فلاحی تنظیموں کے وفد نے ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ساتھ ہی وفد کے نمائندوں کی جانب سے ہوشاب اور بالگتر میں پانی فراہمی تعلیمی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔

وفد نے نئے فلاحی منصوبوں، بالخصوص اسکولوں کی تعمیر، چارہزار بچوں کے لیے اسکول بیگ کی فراہمی اور موبائل اسپتال مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دورے کا مقصد فلاحی منصوبوں پرکام شروع کرنے کا جائزہ لینا تھا جبکہ وفد کو ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان ساؤتھ میں فلاحی سرگرمیوں پربریفنگ بھی دی گئی۔

Read Comments