Aaj Logo

شائع 20 جون 2023 09:57am

لکی مروت آئل اینڈ گیس پراجیکٹ سے توانائی کی پیداوار کا آغاز

پاکستان میں توانائی کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے، آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیکٹ لکی مروت مکمل ہوگیا۔

لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے، تیل اوت گیس کے ذخائر کی دریافت کوپاکستان کی جانب سے ایک تاریخی پیشرفت قراردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیک ایک سال میں مکمل ہوا، اس کی تکمیل میں پاک فوج نے سیکیورٹی فراہم کی۔

لکی مروت گیس فیلڈ سے گیس سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی۔

فیلڈ سے تقریبا ً1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔

رواں مالی سال کےاختتام تک مکمل پیداوار پر بچت176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوزکرجائے گی۔

Read Comments