Aaj Logo

شائع 20 جون 2023 11:27am

یونیسکو پاکستان کے متفرق حیاتیاتی ماحول کا معترف، 2 نئی سائٹس فہرست میں شامل

حیاتیاتی ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا تسلیم کرنے لگی ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو نے دو نئی حیاتیاتی سائٹس فہرست میں شامل کرلیں۔

اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کی جانب سے دنیا بھر میں11حیاتیاتی ذخائر کو حتمی شکل دی گئی جس میں سے دو پاکستان میں ہیں۔ دونوں نامزد سائٹس خیبرپختونخوا میں واقع ہیں، جن کے نام گیلیز بائیو سفیئر ریزرو اور چترال بشکر گرم چشمہ بائیو اسپیئر ریزرو ہیں۔

چترال بشکر گرم چشمہ بائیو اسفیئرسائٹ ناپید ہونے والی اسپیشیز کی آبادی کو برقرار رکھتی ہے، بائیو سفیر ریزرو 2 لاکھ 10 ہزار کی آبادی کا محور ہے۔

گلیز بائیو سفیئر ریزرو ایبٹ آباد شہر کے قریب واقع ہے، گیلی بائیو اسفیئر سائٹ میں 70 ہزار کی آبادی ہے۔ سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے مقامی حکام نے مختلف اقسام کے انفرا اسٹر کچر تیار کئے۔

یاد رہے کہ ان گیارہ حیاتیاتی ذخائر کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ پیرس میں یونیسکو کے مین اینڈ بائیو سفیئر پروگرام میں ہوا جس میں بین الاقوامی رابطہ کونسل کے 34 رکن ممالک نے شرکت کی۔

ایم بی اے پروگرام کے ذریعے نامزد پاکستان میں 2 نئے ذخائر نے 134 ممالک کی نامزد 748 سائٹس میں اضافہ کیا۔ ان سائٹس میں 23 بارڈر ایریا سائٹس بھی شامل ہیں۔

Read Comments