Aaj Logo

شائع 20 جون 2023 01:24pm

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری پر فرد جُرم عائد کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان،سابق رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تینوں کو 11جولائی کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے اعتراضات پر رُکن الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری پر چارج فریم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر تینوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

فریقین کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ سماعت سے متعلق کوئی آرڈر موصول نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے۔ نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ فریقین آج بھی الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔

کیس کی آئندہ سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔

Read Comments