Aaj Logo

شائع 20 جون 2023 06:51pm

غیر قانونی طور پرحج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والوں کو 6 ماہ قید ہوگی، جب کہ 50 ہزار ریال جرمانہ بھی ہوگا۔ جب کہ اقامہ ہولڈرز کو سزا اور جرمانے کے علاوہ ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے تمام داخلی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی-

Read Comments