Aaj Logo

شائع 20 جون 2023 09:19pm

دیپالپور : احساس کفالت سینٹر میں بدنظمی، بھگڈر میں خاتون جاں بحق

دیپالپور میں احساس کفالت سینٹر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بھگڈر مچنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

دیپالپو میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں بننے والا احساس کفالت سینٹر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک انسانی زندگی نگل گیا۔

بی آئی ایس پی کی رقم کی ادائیگی کے دوران سینٹر میں بدنظمی پھیل گئی اور بھگڈر مچنے کی وجہ سے رقم لینے آنے والی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دارانتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ کوئی اور قیمتی جان کا ضائع نہ ہو۔

Read Comments