لاہور، چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

نئی قیمت کا اطلاق کل 22 جون سے ہوگا
شائع 21 جون 2023 05:06pm

لاہور میں چکی مالکان نے چکی آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

چکی آٹے کی قیمت اضافے کے بعد 160 سے 170 روپے کلو ہوگئی۔ چکی ایسوسی ایشن نے کہا کہ نئی قیمت کا اطلاق کل 22 جون سے ہو گا۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ منڈی میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ہے۔

اس سے قبل گندم کی قیمت میں 100 روپے من اضافہ کیا گیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی 40 کلوگرام قیمت 4400 روپے ہوگئی ہے۔

Read Comments