کیا آپ اس پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟

اداکارہ کا نیاروپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 22 جون 2023 09:56pm

پاکستان شوبز کی اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے نیا روپ اپنایا ہے جسے دیکھ کر اِن کے مداح حیران ہوگئے۔

سونیا حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے، اداکارہ نے تصاویر میں لڑکے کا روپ اپنایا ہے جس میں ان کو چھوٹے بالوں اور سیاہ رنگ کی شرٹ پتلون میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سونیا نے بالوں کو سُنہرہ رنگ کر رکھا ہے، جبکہ ہاتھ میں سگریٹ بھی تھامی ہوئی ہے۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ کردار ’مُرشد‘ ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے نئے روپ کے خوب چرچے ہورہے ہیں، ان کے مداحوں سمیت دیگر فنکاروں کی جانب ان کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Read Comments