لاہور: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دوہرے قتل میں ملوث ملزم ہلاک

پولیس نے فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی
شائع 23 جون 2023 05:50pm

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دوہرے قتل میں ملوث ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل میں ملوث ملزم مشتاق کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی یونین کونسل دفتر کے پاس ریڈ کیا گیا جہاں پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مشتاق ہلاک ہوگیا جبکہ موقع سے فرار ہونے والے 2 ملزمان احسان اور حماد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Read Comments