کراچی: طارق روڈ کرتا گلی کی دکان میں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف
شائع 24 جون 2023 02:12pm

کراچی میں طارق روڈ کرتا گلی میں واقع دکان میں آگ لگ گئی۔

کرتا گلی میں آتشزدگی کے بعد دھواں پوری مارکیٹ میں پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

آگ لگنے کے بعد مارکیٹ میں سے لوگ باہر آگئے۔ آگ بجھانے کے عمل میں دکانداروں کی جانب سے بھی فائر بریگیڈ عملے سے تعاون کیا جارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ طارق روڈ پر جس عمارت میں آگ لگی وہاں کپڑوں کے معروف برانڈ کا شو روم بھی موجود ہے۔

Read Comments