شائع 24 جون 2023 11:35pm

جادوئی دنیا پر مبنی فلم ’عمرو عیار: اے نیو بگننگ‘ کا طویل ٹیزر جاری

بچپن کی دلچسپ ترین کہانی بہت جلد بڑی اسکرین پر سامعین کو مسحور کردے گی، عمرو عیار کی تخیلاتی کہانی پر مشتمل فکشن فلم’عمرو عیار: اے نیو بگننگ’ کا آفیشل ٹیزر جاری کردیاگیا ہے تاہم فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ابتدائی طور پر نومبر 2021 میں ’عمرو عیار‘ کا موشن ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، اب طویل عرصے بعد ڈیڑھ منٹ سے کم دورانیے کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ٹیزر میں تقریباً فلم کے تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ عثمان مختار ہی ’عمرو عیار‘ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

اس فلم میں عثمان مختار،صنم سعید، فرحان طاہر اور محب مرزا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ اسکے ہدایت کار اظفر جعفری کہانی نویس عاطف صدیق ہیں۔

عمرو عیار کا دلچسپ ناول اور اس کا جادو بھرا سفر نیند سے قبل سنائی جانے والی وہ لازمی داستان ہے جسے 90 کی دہائی کے بچے اب بھی یاد کرتے ہیں۔ پی ٹی وی کی یادگار فکشن سیریز’ عینک والا جن ’کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی چند اقساط میں عمرو عیار کو دکھایا گیا تھا۔

Read Comments