مغوی ملازمین کی عدم بازیابی پر گھوٹکی میگا پراجیکٹ کا تعمیراتی کام بند

ایک ماہ قبل گھوٹکی پل سے تین ملازمین کو اغوا کیا گیا تھا
شائع 26 جون 2023 10:19am

کندھ کوٹ میں تین مغوی ملازمین کی عدم بازیابی پر میگا پراجیکٹ کا تعمیراتی کام بند کردیا گیا۔

گھوٹکی پل کے میگا پراجیکٹ کا تعمیراتی کام تینوں مغویوں کی عدم بازیابی پر بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل گھوٹکی پل سے تین ملازمین کو اغوا کیا گیا تھا۔

کندھ کوٹ میں گزشتہ دنوں میں بھی تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں بعد میں اغوا کاروں نے تبادلے کے بعد رہا گردیا گیا۔

Read Comments