ایران پر حملے کا منصوبہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا خفیہ آڈیو لیک پر ردعمل

ٹرمپ کا آڈیو میں بغیر اجازت خفیہ دستاویز تحویل میں رکھنے کا اعتراف
شائع 28 جون 2023 12:05pm

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر اپنے اوپر لگائے الزامات کو مسترد کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حساس دستاویزات کےغلط استعمال سے انکار کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے تمام دستاویزات کو منظرعام پر لایا گیا تھا، شائع شدہ آڈیو ریکارڈنگ اس کے برعکس معلوم ہوتی ہے۔

امریکی ٹی وی چینل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو چلائی تھی، جو 2021 کی بتائی جارہی ہے۔

آڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اسٹاف ممبرز سے گفتگوکررہے تھے۔

آڈیو میں ٹرمپ نے بغیر اجازت خفیہ دستاویز تحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔

لیک خفیہ آڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ جنرل مارک ملی سے متعلق گفتگو کررہےتھے۔

جنرل مارک ملی نے کہا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نےاپنے پاس خفیہ دستاویزات موجود ہونے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

Read Comments