Aaj Logo

شائع 29 جون 2023 08:56pm

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران اور آزربائیجان کے صدور کو فون، عید کی مبارک

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران اور آزربائیجان کے صدورکو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک دی ، جب کہ دونوں صدرور نے جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عید الاضحی کی مبارک دی اور ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر اہراہیم رئیسی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں قائدین کا برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اور سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

وزیراعظم نے آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کیا، ر عید کی مبارک کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم نے آزربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا، جب ک صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ آزربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا، اور آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

صدرالہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments