ملک کے کن شہروں میں آج بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا

راولپنڈی، جہلم، اٹک میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے
شائع 04 جولائ 2023 09:36am

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے جب کہ چترال، دیر، سوات کے علاوہ کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان اور پشاور میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہاٹ،کرم، بنوں، وزیرستان، ڈی آئی خان، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں بھی آج بارش ہوگی۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ قلات، خضدار، ژوب اور بارکھان کے چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، آزاد کشمیر کے چند مقامات اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Read Comments