پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم، مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

ایشیا کپ کی میزبانی اور بھارت میں ورلڈکپ پر بھی تبادلہ خیال ہوا
شائع 06 جولائ 2023 04:03pm

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی زیر صدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس میں 10 میں سے سات ارکان شریک ہوئے جہاں ڈومیسٹک کرکٹ، قومی ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات کاجائزہ لیا گیا، ایشیا کپ کی میزبانی اور بھارت میں ورلڈکپ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا تفصیلی اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ بیرسٹرمصطفی رمدے، ذوالفقارملک اور کلیم اللہ خان شریک نہیں ہوئے۔

Read Comments