شائع 07 جولائ 2023 10:21am

تھمبز اپ ایموجی کا قانونی مطلب ’قبول ہے‘ ہوسکتا ہے، کینیڈین عدالت

کینیڈا کے ایک جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ’تھمبز اپ‘ ایموجی ایک دستخط کی طرح ہی درست ہے۔ جج نے اور عدالتوں کو لوگوں کے بات چیت کے طریقہ کار کی ’نئی حقیقت‘ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

اس فیصلے میں ایک کسان کو نامکمل معاہدے کے لیے 82 ہزار کینیڈین ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کیس میں ساسکیچوان صوبے میں کورٹ آف کنگز بنچ کے سامنے معاملہ آیا کہ اناج کے ایک خریدار نے مارچ 2021 میں گاہکوں کو بڑے پیمانے پر ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا تھا، جس میں اشتہار دیا گیا تھا کہ کمپنی 17 کینیڈین ڈالر (12.73 ڈالر) فی بوشیل کی قیمت پر 86 ٹن السی خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔

خریدار کینٹ میکلبورو نے کسان کرس اچر سے فون پر بات کی اور نومبر میں السی کی فراہمی کے معاہدے کی ایک تصویر ارسال کی جس میں کسان سے کہا گیا کہ وہ “ فلیکس کے معاہدے کی تصدیق کرے“۔

سوئفٹ کرنٹ کی کمیونٹی میں رہنے والے کسان نے انگوٹھے والے ایموجی (تھمبز اپ ) کے ساتھ جواب دیا۔ لیکن کرس اچر نے نومبر میں السی کی ترسیل نہیں کی، اس وقت تک فصل کی قیمتیں بڑھ چکی تھیں۔

خریدار نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ تصدیق شدہ پچھلے معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایموجی کا مطلب ہے کہ اچر معاہدے کی شرائط سے اتفاق کررہا تھا۔لیکن اچر کا کہنا تھا کہ ایموجی سے صرف یہ اشارہ ملتا ہے کہ انہیں ٹیکسٹ میسج میں کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

کرس اچر نے ایک حلف نامہ میں کہا، ’میں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ انگوٹھے کے ایموجی کو نامکمل معاہدے کے ڈیجیٹل دستخط کے طور پر قبول کیاگیا‘۔ میرے پاس فلیکس معاہدے پر نظر ثانی کرنے کا وقت نہیں تھا اور میں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ مجھے اس کا ٹیکسٹ میسج موصول ہو گیا ہے اس لیے ’تھمبزاپ‘ کا ایموجی بھیج دیا۔

سماعت کے دوران کسان کے وکیل نے اپنے موکل سے انگوٹھے کے معنی کے بارے میں جرح پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل ’ایموجیز کے ماہر نہیں ہیں‘۔

جسٹس ٹموتھی کین نے فیصلے میں لکھا، ’یہ عدالت آسانی سے تسلیم کرتی ہے کہ 👍 ایموجی کسی دستاویز پر ’دستخط‘ کرنے کا غیر روایتی ذریعہ ہے لیکن ان حالات میں یہ ’دستخط‘ کے دو مقاصد کو ظاہر کرنے کا ایک درست طریقہ تھا‘۔

جج نے اس فیصلے میں ایسے دفاعی خدشات کو مسترد کردیا کہ انگوٹھے والے ایموجی کو قبولیت کی علامت کے طور پراجازت دینے سے دیگر ایموجیز کی نئی تشریحات کے لئے دروازے کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایموجیز کو معاہدوں میں شامل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور عدالت ایموجیز کی ٹیکنالوجی اور عام استعمال کو روکنے کی کوشش نہیں سکتی۔

یہ کینیڈین معاشرے میں نئی حقیقت معلوم ہوتی ہے اورعدالتوں کو ایموجیز اور اس طرح کے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

Read Comments