لیبیا: انسانی اسمگلنگ کے جُرم میں پہلی بار 3 افراد کوسزا سُنادی گئی

مجرموں کی شناخت اور قومیت واضح نہیں کی گئی
شائع 08 جولائ 2023 08:56am

لیبیا کی عدالت نے ملک میں پہلی بار انسانی اسمگلنگ کے جرم میں تین افراد کو سزا دی۔

عدالت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک مجرم کو عمر قید اور دیگر دو کو 20 ، 20 سال قید کی سزا سنائی، تاہم مجرموں کی شناخت، قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

لیبیا میں انسانی اسمگلنگ کے کیس میں پہلی بار کسی کو سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ لیبیا میں تارکین وطن سے بدسلوکی پر تنقید ہوتی رہی ہے۔

Read Comments