Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2023 02:19pm

مارگلہ پہاڑیوں کی گود میں بسے گاؤں شاہ اللہ دتہ کے سیاحوں کو مبہوت کردینے والے غار

اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کی گود میں بسا گاؤں شاہ اللہ دتہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ میٹھے پانی کا چشمہ، برگد کے درخت اور پرانے غار دیکھنے لائق ہیں۔

تاریخی اور سیاحتی مقام شاہ اللہ دتہ قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہے، جہاں اونچے درخت اور سبزہ چہار سو ہے۔

گاؤں کا نام مغل دور کے درویش شاہ اللہ دتہ کے نام پر ہے۔

پرفضا مقام پر قدیم غاروں کے باہر برگد کے سایہ دار درخت ماحول کو مزید خوشگوار بناتے ہیں۔

سیاح اس گاؤں کی خوبصورتی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے۔

اہم تاریخی اورسیاحتی مقام کی نگہداشت کے ذریعے اسے عالمی توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے، یہاں سیاحوں کا بھی تانتا بندھا رہتا ہے۔

لیکن تاریخی اہمیت کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس مقام پر نہ ہی کوئی قیام وطعام کا انتظام ہے اور نا ہی سیاحوں کے لیے معلوماتی بورڈ نصب ہیں۔

Read Comments