کوئٹہ کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال بنیادی سہولیات سے محروم

خون ٹیسٹ کرنے کی کٹس ختم، مریض نجی لیبارٹریز سے مہنگے ٹیسٹ کرانے پرمجبور
شائع 08 جولائ 2023 04:17pm

کوئٹہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کی ابتر صورتحال نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

سول اسپتال کوئٹہ کی لیبارٹری میں ایکسرے اور بلٹ ٹیسٹ کی سہولت تک دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسپتال کی لیبارٹری میں خون ٹیسٹ کرنے کی کٹس بھی ختم ہوگئی ہیں، تو مریض نجی لیبارٹریز سے مہنگے ٹیسٹ کرانے پرمجبور ہیں۔

Read Comments