Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2023 06:05pm

منشیات کا مقدمہ لڑنے کیلئے عدالت آنے والا وکیل خود نشے میں دھت نکلا

منشیات کا مقدمہ لڑنے کیلئے عدالت میں آنے والا وکیل خود نشے میں دھت نکلا، اور اُلٹا سے ہی اب منشیات کے مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ انوکھا واقعہ مصر میں پیش آیا ہے، جہاں اسکندریہ کی فوجداری عدالت نے ایک وکیل کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھنے اور متعلقہ تفتیشی حکام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ وکیل جب پہلی بار کمرہ عدالت میں پیش ہوا تو نشے میں دھت تھا اور اس نے شراب پی رکھی تھی۔

اسکندریہ کی عدالت کے جج نے جائے وقوعہ پر نگرانی کرنے والے کیمروں کے بارے میں بھی انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

نشے میں دھت وکیل پر الزام لگایا گیا کہ اس نے عدالت کا احترام نہیں کیا۔

عدالت نے وکیل کو گرفتار کرکے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read Comments