Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2023 12:08am

مہوش حیات نے برطانیہ سے اپنی پروڈکشن کمپنی لانچ کردی

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ کی مس مارویل سیریز میں شاندار کام کرنے کے بعد ذاتی پروڈکشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کا کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی کمپنی کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی کمپنی کے ذریعے مغربی میڈیا میں پاکستان اور مسلمانوں کے درست تشخص کو اجاگر کریں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ پیچیدہ مسائل پر اکیلے گفتگو کرنا کافی نہیں ہے، ’پنک لاما فلمز‘ کے ذریعے اسٹیریو ٹائپز کو چیلنج کرکے مسلم تہذیب کی پہچان کو مزید واضح کیا جائے گا۔

مہوش حیات نے لکھا کہ اگر مسلمانوں نے مغرب میں اپنے متعلق خیالات کو تبدیل کرنا ہے تو اس کیلئے انہیں خود میدان میں اتر کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’مس مارویل‘ میں کام سے انہیں بہترین پیشکش کے جاندار اثرات کا اندازا ہوا اور وہ اپنی کمپنی کے ذریعے مستند، فکر انگیر اور تفریح پر مبنی مواد پیش کریں گی۔

Read Comments