کندھ کوٹ میں پولیس کا آپریشن، ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی تین ٹک ٹاکر بازیاب

تینوں لڑکیاں ایس ایچ او سمیت 45 مغویوں میں شامل تھیں
شائع 10 جولائ 2023 10:09am

سندھ پولیس نے کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کرکے ایک قبل قبل اغواء ہونے والی تینوں لڑکیوں کو بازیاب کرلیا۔

کندھ کوٹ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے رات گئے آپریشن کیا اور تینوں ٹک ٹاکر مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا جن میں میں عارفہ، امبرین اور مسکان شامل ہیں۔

ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا کہ دیگر مغویوں کی بازیابی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔

واضع رہے کہ ایک ایس ایچ او اور دو اہلکار سمیت 45 مغویوں میں سے تین لڑکیاں بازیاب ہوئی ہیں۔

Read Comments