Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2023 12:02am

شکار پور: ایس ایچ او اور 2 اہلکاروں سمیت چار مغوی بازیاب

پولیس نے کچے کے علاقے سے ایس ایچ او کشمور گل محمد اور 2 اہلکاروں سمیت چار مغوی بازیاب کرالئے۔

4 روز قبل ایس ایچ کشمور گل محمد او اور پولیس اہلکاروں کو کشمور سے اغوا کرلیا گیا تھا، تاہم پولیس نے شکارپور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کرکے ایس ایچ او کشمور اور 2 اہلکاروں سمیت چار مغوی بازیاب کرالئے ہیں۔

گزشتہ روز پولیس حکام نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے تیغانی قبیلے کے سربراہ سردار تیغو خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس گڑہی تیغو پہنچ گئی ہے، جب کہ گڑہی تیغو کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا تھا کہ یا تو مغویوں کو آزاد کریں یا پھر سردار تیغو کو گرفتار کیا جائے گا

Read Comments