Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2023 11:23am

پاکستان نے پب جی پر دوستی کی خاطر بھارت جانے والی خاتون تک رسائی مانگ لی

پب جی پر بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد بھارت جاکر وہاں پھنسنے والی چار بچوں کی پاکستانی ماں سیما رند کا معاملہ باضابطہ طور پر بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھا لیا گیا۔

سیما رند اپنے 4 بچوں کے ساتھ دہلی کے گریٹر نوئڈا میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ سے سیما رند تک رسائی مانگ لی ہے۔

سیما حیدر رند کا تعلق کراچی کےعلاقے ملیر سے ہے، جو اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے دہلی پہنچی تھی۔

سیما رند کی دوستی ویڈیو گیم ”پب جی“ پر بھارتی نوجوان سچن مینا سے ہوئی تھی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ پاکستانی خاتون سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی جائے اور سیما رند کی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

سیما رند کو بھارت پہنچنے پر گرفتار کرلیا تھا اور بھارت نہ چھوڑنے کی شرط پر رہائی ملی تھی۔

اولین خبروں میں بھارتی میڈیا نے سیما نام ”رند“ کے بجائے ”جاکھرانی“ بیان کیا تھا۔

Read Comments