ٹوئٹر کا استعمال کم ہونے پر ایلون مسک مشتعل، غلیظ گالیوں پر اتر آئے

ایلون مسک، مارک زکربرگ کے ساتھ ہاتھاپائی کو بھی تیار ہیں۔
شائع 11 جولائ 2023 12:48pm

تھریڈز کی زبردست کامیابی کے بعد ٹوئٹر کے جھلائے ہوئے مالک ایلون مسک گالیوں پر اتر آئے ہیں اور انہوں نے میٹا سربراہ کو ایک ناقابل بیان مقابلے کا چیلنج دیا ہے۔

میٹا چیف مارک زکر برگ کی نئی ایپلی کیشن ”تھریڈز“ پچھلے ہفتے لانچ ہوئی تھی اور اتنے کم عرصے میں اس کے صارفین کی تعداد دس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

زکر برگ کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں ایلون مسک نے انہیں ایک انتہائی نامناسب لقب سے نوازا۔

ٹوئٹر کے تقریباً 250 ملین فعال صارفین ہیں لیکن جب سے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اسے 44 بلین ڈالراز میں خریدا ہے ، یہ پلیٹ فارم مسلسل تنازعات اور تکنیکی مسائل کی زد میں ہے۔

انٹرنیٹ سروسز کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے چیف کے مطابق ٹوئٹر کا ویب سائٹ ٹریفک بھی ڈوب رہا ہے، اور صارفین تھریڈز ، بلیو اسکائی اور ماسٹوڈن جیسے متبادل پلیٹ فارمز جیسے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل ایلون مسک، مارک زکربرگ کو مکسڈ مارشل آرٹس میچ کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔

Read Comments