Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2023 01:09pm

وزیراعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ، صحت عامہ اور غذائی قلت پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

دوران گفتگو شہباز شریف نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ، غذائی مسائل پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔

بل گیٹ نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

Read Comments