شائع 11 جولائ 2023 09:23pm

اداکار امیر گیلانی لڑکیوں میں پہلی چیز کیا دیکھتے ہیں؟

اداکار امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ مرد ہونے ناطے وہ لڑکیوں میں پہلی بات یہ نوٹ کرتے ہیں کہ وہ کس طرح مسکراتی ہیں۔

حال ہی میں انٹرویو کے دوران اداکار امیر گیلانی کا کہنا تھا کہ شریک حیات کے لیے خاتون کا دوست ہونا ان کے لیے اہم ہے، تاہم وہ شریک حیات کے لیے خوبصورتی، شخصیت اور خدوخال کو بھی نظر میں رکھیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ یہ بات بھی نوٹ کرتے ہیں کہ لڑکیوں کے دانت کیسے ہیں اور ساتھ ہی ان کی شخصیت، لباس اور خدوخال کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بیوی اور شوہر کے درمیان روایتی تعلقات پر یقین نہیں رکھتے، ان کی خواہش ہے کہ ان کی شریک حیات جو بھی ہو وہ شادی کے بعد بھی ویسی ہی رہیں جیسے وہ شادی سے قبل تھیں۔

زائد العمر یا طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین سے شادی کرنے میں کوئی غلط یا بری بات نہیں۔

امیر گیلانی نے وضاحت کی کہ محبت کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہ کہ طلاق یافتہ ہونے سے کسی کے کردار کو جانچنے کا پیمانہ نہیں اور نہ ہی زائد العمر ہونا کوئی خرابی ہے۔

ان کے مطابق طلاق یافتہ اور زائد العمر خواتین سے شادی کی جا سکتی ہے اس میں کوئی خرابی نہیں۔

Read Comments