پیرس انتظامیہ کو گاڑیوں کے ’موٹاپے‘ پر اعتراض

گاڑیوں پر تول کے حساب سے فیس عائد کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 10:40am

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایس یو ویز جیسی بڑی گاڑیوں کے مالکان پر زیادہ پارکنگ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ فیس کتنی ہوگی اس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، لیکن اس کا انحصار گاڑی کے سائز، وزن اور اس کے انجن پر ہوگا۔

الیکٹرک گاڑیاں اور بڑی فیملی والے افراد جنہیں بڑی گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، امکان ہے کہ وہ ان زائد فیسوں سے بچ جائیں گے۔

ان فیسوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

انہیں’auto-besity’ سے نمٹنے کی فیس قرار دیا جارہا ہے جو انگریزی لفظ obesity یعنی موٹاپے میں ترمیم کرکے بنایا گیا ہے۔

پیرس کے کونسلرز نے گزشتہ ماہ متفقہ ووٹ میں اس اقدام کی منظوری دی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران شہر میں ایس یو ویز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ پیرس میں ہر شام پارک کی جانے والی 1.15 ملین نجی گاڑیوں کا 15 فیصد بنتی ہیں۔

حکام کو امید ہے کہ فیسوں میں اضافہ ہلکی گاڑیاں خریدنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

شہری حکام نے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں کوئی گندے راستے نہیں ہیں، کوئی پہاڑی سڑکیں نہیں ہیں … پیرس میں ایس و وی بالکل بیکار ہیں۔

Read Comments