شائع 13 جولائ 2023 12:30pm

آج اور کل کی بڑی خبریں

تیز رفتار زندگی کے ساتھ خبروں کا پہیہ بھی تیزی سے گھومتا ہے اور اس وجہ سے بہت سی اہم خبریں معلومات کے انبار میں کچھ جاتی ہیں۔ آج اور کل کی بڑی خبریں ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں۔

1 آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی

پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط فوری جاری کی جائے گی۔ باقی رقم میں سے ایک قسط عبوری حکومت اور ایک قسط نئی آنے والی حکومت کو ملے گی۔

2 ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کے خاتمے کیلئے 14 اگست کی تاریخ دے دی ہے اور کہا ہے کہ اس کے بعد انتخابات تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اگر عوام نے کسی اور جماعت کو ووٹ دیا تو ہم اسے تسلیم کریں گے۔

3 قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں منظور

چین سمیت 28 ممالک کا حمایت میں ووٹ، امریکہ اور یورپی ملکوں نے مخالفت کی، مغرب کی شکست ہوگئی، خبر ایجنسی

4 خیبرپختونخوا میں اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدید، اگلی حکومت کس کی ہوگی؟

حکمراں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے پر گولہ باری میں مصروف۔ الیکشن کا ماحول بننے لگا

5 ژوب میں کلیئرنس آپریشن مکمل، شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

Read Comments