Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2023 01:45pm

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط مل گئی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کی منظوری کے بعد پہلی قسط 1.2بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، گزشتہ رات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام منظور کیا اور معاہدے کی منظوری دی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پہلی قسط 1.2 بلین ڈالراسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ باقی 1.8 بلین ڈالر بقایا آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار ملیں گے، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 4.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Read Comments