سورج کے خانہ کعبہ کے اوپربرابر آنے کے اوقات کی وضاحت

رات اور دن کے وقت قبلہ کی سمت جاننے اور صحیح رخ کے تعین کا طریقہ جانیے
شائع 14 جولائ 2023 01:13pm

سعودی عرب کے ماہرفلکیات اور محقق ڈاکٹر خالد الزعاق نے رات اور دن کے وقت قبلہ کی سمت جاننے اور صحیح رخ کے تعین کا طریقہ بتایا ہے۔

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ قبلہ کا تعین دن میں سورج اور رات کو ستاروں سے کیا جاتا ہے، سورج نماز کے اوقات اور قبلہ کے تعین کی بنیاد ہے۔

خالد الزعاق نے بتایا کہ ہفتہ، اتوار اور پیرکو سورج کعبہ کے اوپر سے گذرے گا۔ یہ وقت ظہر کی اذان کا ہوگا اور سورج ٹھیک 12 گھنٹے 27 منٹ پرکعبہ کے اوپرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اس سے قبلہ کی سمت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

الزعاق کا مزید کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ کی ہجرت سے پہلے قبلہ بیت المقدس تھا۔ہجرت کے دوسرے سال 17 رجب المرجب کو قبلہ بیت المقدس سے مکہ مکرمہ کی طرف منتقل ہوا۔

Read Comments