Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2023 03:36pm

امریکی اعلیٰ سطح وفود مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے سے پاک امریکا معاشی تعاون کی نئی راہیں کھل گئیں۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی، سلامتی اور دفاعی تعاون پر اگلے ہفتے مذاکرات ہوں گے، امریکی وفود آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان 18 اور 19جولائی کو مذاکرات ہوں گے، امریکی ڈپٹی انڈر سیکرٹری خزانہ برینٹ نائمین امریکا کے وفد کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ سینئیر ڈائریکٹر نیشنل سکیورٹی کونسل بھی پاکستان آئیں گی جن کی قیادت میں سکیورٹی امور پر مذاکرات ہوں گے۔

سینئیر ڈائریکٹر نیشنل سکیورٹی کونسل کے وفد میں وزارت دفاع، امریکی قومی سلامتی کونسل، سلامتی اداروں کے عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ کولیبا بھی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Read Comments