Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2023 09:07am

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، دیگر صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان

کراچی میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

چھٹی کے دن گرومندر، ایم اے جناح روڈ، سولجربازار اور لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے دیر تک سونے والوں کو بھی جلدی اٹھنے پر مجبور کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 20 سے 22 جولائی کے درمیان تیز بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Read Comments